AJK President Sultan Mahmood Ch Died

31 جنوری 2026 کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری سلطان محمود طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انہیں کچھ روز قبل اسلام آباد کے نجی AJK President Sultan Mahmood Ch Diedہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ ڈاکٹر کے زیر علاج تھے۔

AJK President Sultan Mahmood Died

کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے مستند اورموثرآواز, قائد کشمیروآزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال کرگئے انکی عمر71برس تھی

آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں سلطان چوہدری کا ایک اچھا نام تھا۔

چوہدری سلطان محمود چوہدری گزشتہ کئی سالوں سے ایک انتہائی مہلک بیماری سے لڑ رہے ہیں۔ سلطان کے قریبی رشتہ داروں کے مطابق وہ گزشتہ کچھ دنوں سے کافی ناساز تھے اس لیے انہیں اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سلطان محمود کی میت کی روانگی کے وقت وزیراعظم سمیت آزاد کشمیر حکومت کی تقریباً تمام کابینہ ہسپتال میں موجود تھی۔

9اگست 1955ء کو چیچیاں میرپور ازاد کشمیر میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے ابائی گاؤں چیچیا ں میر پور میں حاصل کی جبکہ میٹرک کینٹ پبلک سکول راولپنڈی سے کیا جبکہ گریجویشن گورڈن کالج راولپنڈی سے کیا ۔

وہ اپنے حلقے سے تقریباً 9 بار قانون ساز اسمبلی کا الیکشن جیت چکے ہیں جو کہ سیاست میں ایک منفرد چیز ہے۔ ان کا حلقہ چیچیاں تھا۔

سلطان محمود چوہدری 90 کی دہائی میں ajk کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔ وہ آزاد جموں اور کشمیر کی سیاست میں بہت تجربہ کار سیاستدان تھے۔ خاص طور پر کشمیریوں کی آواز کو بلند کرنے کے لیے ان کی کاوشیں بے شمار ہیں۔

بعداذاں وہ اعلی تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے جہاں سے انہوں نے معروف قانونی درس کا لنکنن ان سے قانون کی اعلی ڈگری بار ایٹ لا کیا ۔جبکہ 1983ء میں وہ برطانیہ سے واپس وطن واپس ائے اور عملی سیاست کا اغاز کیا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق صدر ازاد کشمیر کے ایچ خورشید کہ ہمراہ ازاد جمو کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر رہے

جبکہ 1990ء میں وہ نامزد صدر کہ عہدے کے لیے منتخب ہوئے تاہم عمر میں ایک ماہ کی کمی کے باعث وہ اس وقت صدر منتخب نہ ہو سکے جبکہ بعد ازاں 1996ء میں وہ آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے ۔اسی طرح 2001 میں وہ ازاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر فائز رہے ۔جبکہ وہ اپنے ابائی حلقے میرپور سے 9بار ممبر اسمبلی منتخب ہوۓ۔ جبکہ وہ صدرازاد مسلم کانفرنس ,صدرلیبریشن لیگ ازاد کشمیر, صدرپیپلز پارٹی ازاد کشمیر

Azad Kashmir Beautiful places

کہ عہدوں پر بھی فائز رہے ۔وہ2021ء میں ازاد کشمیر کے صدر منتخب ہوئے ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو جارحانہ اور موثر انداز میں اجاگر کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ ،امریکی وزارت خارجہ سمیت مختلف ممالک کی اور پارلیمئنٹس مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک میں کشمیریوں کے مظاہروں قیادت کی جبکہ انہوں نے نے لندن کے ٹرافلگر اسکویئر ,نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفترکےسامنے ,مسلز میں یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ کے سامنے ,ڈبلن میں ائرلینڈ کی پارلیمنٹ کے سامنے سمیت میں دیوار برلن پر شاندار ملین

Protest in Azad Jammu and Kashmir مارچز کی قیادت بھی کی ۔

انہوں نے سفارتی سطح پر اسلام اباد میں تعینات تعینات یورپی اور اسلامی ممالک کے سفیروں سے بے شمار ملاقاتیں کی اور انہیں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر بارہا بریفنگ بھی دی ۔وہ ازاد کشمیر کے واحد لیڈر تھے جنہیں مقبوضہ کشمیر کے دورے کا شرط بھی حاصل ہوا

بوزہ کشمیر کے دورے کے دوران انہوں نے سری نگر کے تاریخی لال چوک میں کشمیری عوام سے خطاب بھی کیا اسی طرح دورہ سری نگر کے دوران انہوں نے چیئرمین ال پارٹیز کانفرنس سید علی گیلانی سید شبیر شاہ ,چیئرمین ازاد جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک سمیت متعدد کشمیری لیڈروں سے ملاقاتیں بھی کی ان کا سری نگر کا یہ دورہ خاصی تاریخی اہمیت کا حامل رہا ۔مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top